ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر

اپ ڈیٹ 15 مئ 2019
کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا — فوٹو بشکریہ پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاؤنٹ
کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا — فوٹو بشکریہ پی ٹی آئی ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت مقرر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جبکہ تعیناتی کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسد عمر کا استعفیٰ منظور، حفیظ شیخ مشیر خزانہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 48 ہوگئی، جس میں 24 وفاقی وزرا، 5 وزیر مملکت، 5 مشیر اور وزیراعظم کے 14 معاون خصوصی شامل ہیں۔

ڈاکٹر سلمان شاہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر

دوسری جانب ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اکرم چوہدری کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو مشیر وزیراعلی پنجاب مقرر کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے تعینات مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پاس بے شمار وسائل موجود ہیں، پنجاب میں 50 شہر ایسے ہیں، جو اپنے علاقوں کا معاشی گڑھ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی تعیناتی پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اپنی صلاحیتوں کے مطابق معاشی ترقی نہیں کر پایا، پنجاب کی معیشت 3 سے 4 گنا بڑی ہوسکتی ہے، ہمیں صرف صحیح پالیسیوں کا تعین کرنا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں