ایران کی امریکا سمیت ہر کسی کو ’دردناک نتائج‘ کی دھکمی

22 مئ 2019
امریکا بہت خطرناک گیم کھیل رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ—فائل فوٹو: اے پی
امریکا بہت خطرناک گیم کھیل رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ—فائل فوٹو: اے پی

ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے امریکا کو اسلامی ملک کے ساتھ مزید تناؤ پیدا کرنے پر ’ہر کسی کے لیے دردناک نتائج‘ کی دھمکی دے دی۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا کہ امریکا ’بہت خطرناک گیم کھیل‘ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، ایران کشیدگی کے باوجود جنگ کے امکانات مسترد

انہوں نے کہا کہ ’اگر تہران کے ساتھ چھڑچھاڑ کی تو ہر کسی کو درد ناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشدیدگی بڑھ گئی ہے اور واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار تعینات کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار کی تعیناتی کسی واقعے کا آغاز ہوسکتا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب کچھ لوگ جنگ کے خواہاں ہیں‘۔

مزیدپڑھیں: امریکا نے ایران کے ساتھ 4 دہائی پرانا سفارتی معاہدہ منسوخ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا انتہائی خطرناک گیم کھیل رہا ہے‘۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے اتوار کو ٹوئٹ میں امریکی مفاد سے تضاد کی صورت میں ایران کو تباہ کرنے کی دھکمی دی تھی۔

بعدازاں پیر کے روز ٹرمپ نے اپنی ہی دھکمی کا زور توڑتے ہوئے کہا کہ اگر تہران ایک قدم بڑھاتا ہے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایرانی ’پاسداران انقلاب‘ کو دہشت گرد قرار دے دیا

لیکن ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ایسے لوگوں سے مذاکرات کے لیے آمادہ نہیں جنہوں نے وعدہ خلافی کی ہو۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے گزشتہ برس دستبردار ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

شریف ولی کھرمنگی۔ May 22, 2019 09:07am
شاباش جواد ظریف۔ یہی مردانگی ہے۔ جو 55 اسلامی ممالک کے رہنماوں میں مفقود ہے۔ سب کاسہ لیسی کو فرض سمجھتے ہیں اور امریکی غنڈہ گردی کے سامنے جھک جانے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ تمام تر اقتصادی پابندیوں اور دھکمیوں کو خاک میں ملانے کا ہنر صرف ایران جانتی ہے۔ مسلمانوں کو اب تو سمجھ جانا چاہئے کہ انکا اصل رول ماڈل کون ہے۔ امریکا کے سامنے ڈٹ کر اسے دنیا کے سامنے رسوا کرنیوالا کون ہے۔