سرف ایکسل کے اشتہار میں ایثار اور بےلوث جذبے کا اظہار

اپ ڈیٹ 24 مئ 2019
اس اشتہار میں ماہ رمضان میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا پیغام دیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس اشتہار میں ماہ رمضان میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا پیغام دیا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کپڑے صاف کرنے کے برانڈ سرف ایکسل کا ایک نیا اشتہار مثبت وجوہات کے باعث انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

جذبات پر مبنی اس اشتہار میں ایک دوسرے سے بےغرض محبت کے جذبے کو پیش کیا گیا ساتھ ہی 'مجھ سے پہلے تو' کی ٹیگ لائن سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں اس اشتہار نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی بےغرض مدد کریں اور دوسروں کے لیے وہی سوچیں جو اپنے لیے سوچتے ہیں۔

اس اشتہار کی چند خاص دلچسپ باتیں مندرجہ ذیل ہیں:

1- یہ رمضان کے جذبے کو بیان کرتا ہے

اس اشتہار کی شروعات رمضان کے آغاز کے ساتھ آنے والی خوشیوں اور تہوار کے ساتھ ہوا، ہر طرف مسکراہٹیں ہیں، گلیوں اور سڑکوں پر ہجوم جبکہ مساجدوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد نظر آ رہی ہے۔

2- دلچسپ کہانی اور متاثر کرنے والی موسیقی

اس اشتہار کی کہانی نے شروع سے آخر تک ناظرین کی توجہ اپنی جانب مرکوز رکھنے والی ہے، جبکہ بیک گراؤنڈ میں موسیقی بھی دل کو چھو رہی ہے، سرف ایکسل کے ماضی میں سامنے آنے والے اشتہارات کی طرح اس اشتہار کی کہانی بھی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے۔

ایک چھوٹا بچہ ہیرو کی طرح سامنے آتا ہے جبکہ وہ اپنے دوست کے لیے بےحد فکرمند ہے۔

3- رشتوں کی اہمیت پر غور

اس اشتہار کا آغاز ایک ماں سے ہوتا ہے جو اپنے بچے کی بہتری کی دعا مانگ رہی ہے جبکہ اختتام بھی ایک ماں پر ہوتا ہے جو اپنے بیٹے کو اس کے دوست کے ساتھ دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔

اس اشتہار میں دوستی کی اہمیت کو دکھایا گیا جس سے یہ کہانی مزید خوبصورت بن گئی۔

سرف ایکسل کا اشتہار یہاں دیکھیں:


یہ مواد ہمارے اسپانسر سرف ایکسل کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں