شردہا اور پربھاس کی 'ساہو' ریلیز سے قبل بڑا ریکارڈ بنانے میں کامیاب

فلم رواں سال 15 اگست کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 15 اگست کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی ایکشن فلم 'ساہو' کا طویل انتظار کے بعد پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں فلم کے دونوں مرکزی اداکار شاندار ایکشن میں نظر آئے۔

فلم کی کہانی ایکشن اور فینٹسی ورلڈ پر مبنی نظر آتی ہے جس میں پربھاس ہیرو کے کردار ادا کررہے ہیں۔

ایک منٹ 39 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹیزر میں کیمرا ورک بھی شاندار نظر آیا۔

فلم کا ٹیزر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا، جسے اب تک 60 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، کسی بھی ٹیزر کی جانب سے اب تک ایسا ریکارڈ نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلم ’ساہو‘ کا پہلا پوسٹر جاری

فلم ’ساہو‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا، جس طرح پربھاس کی پہلی فلم ’باہو بلی 2‘ کو کیا گیا تھا۔

پروڈیوسر وامسی کی فلم ’ساہو‘ کی ہدایات سجیتھ نے دیں ہیں، جب کہ اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔

’ساہو‘ کے لیے سب سے پہلے بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کا نام سامنے آیا، مگر جلد ہی ان کے بجائے باہو بلی 2 کی ہیروئن انوشکا شیٹھی کا نام بطور ہیروئن سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کے انکار نے شردھا کپور کو ہیروئن بنادیا

لیکن اضافی وزن کے باعث انوشکا شیٹھی کو بھی فلم سے خارج کردیا گیا، اس دوران کچھ دیگر ہیروئنز کے نام بھی ساہو کی ہیروئن کے لیے گردش کرتے رہے، تاہم سب ہیروئنز کے نام افواہیں ثابت ہوئیں۔

فلم رواں سال 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں