حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد تک اور کمرشل صارفین کے لیے 31 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کر لی۔

سمری میں غریب صارفین کے لیے گیس مہنگی جبکہ امیر صارفین کے لیے سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 175 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سمری کے مطابق ماہانہ 285 روپے دینےوالوں کابل 137روپے بڑھ کر 422روپے، ماہانہ572 روپے دینےوالوں بل 647روپے بڑھ کر 1219روپے، ماہانہ2305 روپے دینےوالوں کا بل 1701روپے بڑھ کر 4009روپے،ماہانہ3589 روپے دینےوالوں کابل 4406روپے بڑھ کر 7995روپے، ماہانہ 13508 روپےدینےوالوں کابل 865روپے بڑھ کر 14373روپے اور ماہانہ31573 روپے دینےوالوں کابل 6039روپے کم ہو کر 25534روپے ہو جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں