سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کی مزید تصاویر لیک

28 جون 2019
گلیکسی نوٹ 10 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ فوربس
گلیکسی نوٹ 10 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ فوربس

سام سنگ کی جانب سے رواں سال گلیکسی نوٹ 10 کے کم از کم 2 ورژن متعارف کرائے جائیں گے اور اس حوالے سے تقریب ممکنہ طور پر 7 اگست کو نیویارک میں ہوگی۔

مگر لوگوں کو یہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں کہ یہ فون کیسے ہوگا کیونکہ گلیکسی نوٹ پلس کی لائیو فوٹوز انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہیں۔

اور ہاں اس لیک سے یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ نوٹ سیریز کے اس بڑے ماڈل کا نام گلیکسی نوٹ 10 پرو کی بجائے گلیکسی نوٹ 10 پلس رکھا جائے گا جو لیک تصویر کی بوٹ اسکرین پر لکھا نظر آیا۔

ان تصاویر میں فون کا ڈسپلے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ بیزل پہلے سے کم کیے گئے ہیں جبکہ سائیڈ خم کے ساتھ ہیں۔

اس کے اوپری حصے میں درمیان میں پنچ ہول سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بھی ڈسپلے کے اندر موجود ہے جیسا گلیکسی ایس 10 پلس میں دیا گیا۔

اس سے قبل جو لیکس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں اوپری اور نچلے بیزل کو لگ بھگ ختم کردیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول کیمرا سائیڈ کی بجائے اسکرین کے اوپر سینٹر میں دیاجائے گا۔

مختلف افواہوں کے مطابق گلیکسی نوٹ 10 کا ایک ماڈل 6.75 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے ورڑن میں 6.3 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔

گلیکسی نوٹ 10 میں 45 واٹ چارجنگ اسپیڈ دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کے کسی فون میں دی جائے گی۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ گلیکسی نوٹ پلس میں سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ایکسینوس 9828 پراسیسر یا اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا جائے گا۔

اس فون میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ہوگا مگر اسے بعد میں اینڈرائیڈ کیو سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں