کیا پاکستان ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا؟

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2019
پاکستان آج تک ون ڈے میں 400 رنز نہیں بنا سکا۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان آج تک ون ڈے میں 400 رنز نہیں بنا سکا۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں، لیکن پاکستانی شائقین کو اب بھی امید ہے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے اس پر عام لوگوں کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع کر دی گئی ہیں تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

فائنل 4 میں جگہ بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کو صرف جیت ہی نہیں بلکہ بہت بڑے مارجن سے جیت درکار ہوگی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اگر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے خوش آئند ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں ہماری منزل اپنے ہاتھوں میں ہے، مکی آرتھر

سرفراز الیون اگر پہلے بیٹنگ میں 350 اسکور کرتی ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو 311 رنز سے شکست دیتی ہے تو قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

اس اسکور کے ساتھ قومی ٹیم کی جیت کا مارجن بہت ہی کم ہے، تاہم 400 رنز بنا کر 316 سے شکت دے کر بھی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

اسی طرح اگر پاکستانی بلے باز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 450 رنز کا ہندسہ عبور کر تے ہیں تو اسے 321 رنز سے میچ جیتنا ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر قومی ٹیم ناقابل یقین 500 رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اسے یہ میچ 326 رنز سے جیتنا ہوگا۔

دوسری جانب اگر یہ ٹاس بنگلہ دیش کی ٹیم جیت گئی اور اس نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا تو قومی ٹیم اسی وقت ایونٹ سے باہر ہوجائے گی کیونکہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا رن ریٹ بہتر نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: عماد نے بازی پلٹ دی، افغانستان کو شکست

پاکستانی ٹیم کے شائقین اب یہی امید لگائے ہوئے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے میچ میں گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کریں اور ساتھ ساتھ ریکارڈ ساز اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں اب تک صرف ایک ہی مرتبہ 450 رنز کا ہندسہ عبور ہوسکا ہے جو اب تک ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، جبکہ 500 کا ہندسہ کبھی عبور نہیں ہوسکا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف جون 2018 میں انگلش ٹیم نے ون ڈے کا سب سے بڑا ٹوٹل 481 رنز بنایا تھا۔

خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی ٹیم آج تک 400 رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس کا سب سے بڑا اسکور 399 رنز ہے جو اس نے زمبابوے کے خلاف بنایا تھا، اس میچ میں فخر زمان ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Ayesha Saddiqa Jul 04, 2019 08:32pm
pakistani team BEST OF LUCK
Syed Hassan Raza Hamdani Jul 04, 2019 11:36pm
اب کونسی اگر مگر کی کہانی باقی ہے۔ ظاہری طور پر پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیاہے۔ یہ بنگلہ دیش سے جیت جائے یہ بھی بڑی بات ہے۔
مراد Jul 05, 2019 07:41pm
پاکستان اسی وقت ہار گیا تھا جب اس نے ویسٹ انڈیز سے ایک بدترین شکست کھائی تھی اس رن ریٹ کے خسارے کو پھر پورا ہی نہیں کیا جا سکا