چترال کے علاقے گولین گول میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب آگیا جس کی وجہ سے جنگل کے قریب واقع دیہات کو شدید نقصان پہنچا۔

سیروتفریح کیلئے گئیں وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی اس علاقے میں سیلاب کی وجہ سے پھنسی ہوئی تھیں جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے چترال سٹی بحفاظت پہنچا دیا گیا۔

سیاحتی مقام پر پھنسے باقی سیاحوں سمیت اسلام آباد یونیورسٹی کے 5 طالب علم بھی شامل ہیں جنہیں ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی سیلابی ریلے کے باعث پھنسی ہوئی تھیں۔
وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی سیلابی ریلے کے باعث پھنسی ہوئی تھیں۔

گلئشیر کے پھٹ جانے کے نتیجےمیں درجنوں درخت اکھڑ کر سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ قریبی واقع گاؤں ازغور میں 2 گھروں , 3 دکانوں اور متعدد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کا پانی بند کر دیا گیا ہے . تاہم بجلی گھر سٹور شدہ پانی سے بجلی دے رہا ہے۔

سیلاب سے گولین گول کے مقام پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ شندور میلے جانے والے سیاحوں کو سڑک بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں