اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

اسکارلٹ جانسن اس سے قبل بھی فوربز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اسکارلٹ جانسن اس سے قبل بھی فوربز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی اداکارہ و گلوکارہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے دنیا کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اسکارلٹ جانسن نے گزشتہ ایک سال میں 5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی ساڑھے 8 ارب سے زائد بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

یاد رہے کہ اسکارلٹ جانسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہی۔

وہ گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ قرار پائی تھی۔

ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ صوفیا ورگارا رہی جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 41 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

ان کے بعد اس فہرست میں ریز ودرسپون نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کما چکے ہیں۔

چوتھے نمبر پر اداکارہ نکول کڈمین کا نام رہا جن کی کمائی 3 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

جینفر انسٹن نے 2 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

کیلی کؤکو کا نام 6ویں پوزیشن پر رہا، انہوں نے 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔

الزبتھ موز 2 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہی۔

جبکہ فوربز فہرست میں 9ویں پوزیشن مارگوٹ روبی نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 2 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

9ویں پوزیشن پر اداکارہ چارلز تھیرون رہیں جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

اس فہرست میں 10ویں پوزیشن پر ایلن پومپیو رہی، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ کی کمائی کی۔

تبصرے (0) بند ہیں