آسٹریلیا نے ایشز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019
اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:رائٹرز
اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:رائٹرز

آسٹریلیا نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی چمپیئن انگلینڈ کی ٹیم کو ایشز کے چوتھے میں باآسانی 185 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ایشز کے چوتھے میچ کے آخری روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 18 رنز بنا کر شدید مشکلات کا شکار تھی۔

جیسن روئے اور ڈینلی نے انگلینڈ کا اسکور 66 رنز تک پہنچایا تھا کہ پیٹ کمنز نے روئے کی وکٹیں اڑا دیں جو 31 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جس کے بعد بین اسٹوکس صرف ایک رن بنا کر کمنز کا نشانہ بنے۔

ڈینلی نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ان کی اننگز 53 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور انہیں لائیون نے آؤٹ کیا دوسرے اینڈ پر جونی بیئراسٹو نے 25 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد بٹلر نے 34 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:ایشز: انگلینڈ کو چوتھے میچ میں جیت کیلئے مزید 365 رنز درکار

انگلینڈ کی 6 وکٹیں صرف 138 رنز پر گر چکی تھیں جس کے بعد ٹیل اینڈرز بھی جلد آؤٹ ہوتے گئے تاہم اننگز کی خاص بات یہ تھی بلے بازوں کی جانب سے رنز بنانے کے بجائے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹھہرنے کی کوشش کی۔

جیسن روئے نے 123 گیندوں کا سامنا کرنے 53 رنز بنائے تو بٹلر نے 34 رنز کے لیے 111 اور اوورٹن نے 105 گیندوں پر صرف 21 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کی پوری ٹیم 197رنز بنا کر آؤٹ کردی اور 185 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری حاصل کرتے ہوئے ایشز میں شکست سے خود بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشز: انگلینڈ کو چوتھے میچ کی پہلی اننگز میں مشکلات کا سامنا

کمنز نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، ہیزل ووڈ اورلائیون نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو میچ میں شان دار بیٹنگ پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 497 اور دوسری اننگز 186 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 301 اور دوسری اننگز میں 197 رنز بناسکی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں