سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے— فائل فوٹو: پی ایس ایل
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے— فائل فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل لگائے جانے والے کیمپ کے لیے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کے نام بھی شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 18ستمبر سے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

یہ کیمپ سری لنکا کے خلاف 27 سے 9 ستمبر تک شیڈول ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے سلسلے میں لگایا جا رہا ہے جہاں ان 20 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے ہی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

مصباح الحق ہفتے کو صبح ساڑھے 11 بجے ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔

جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں سب سے اہم نام احمد شہزاد اور عمر اکمل کا ہے جنہیں ایک عرصے کسی کیمپ میں طلب کیا گیا۔

تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ان دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے 12اکتوبر تک کے لیے این او سی جاری کیا ہوا ہے۔

کیمپ کے لیے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابر اعظم، احمد شہزاد، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، آصف علی، عمر اکمل، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، محمد حسنین، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Sep 17, 2019 02:49am
Can the team even afford to go back to Umar Akmal and Ahmad Shazad. You've got to be serious.