گوجرانوالہ: آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2019
کھیت میں ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے — فوٹو: اقبال مرزا
کھیت میں ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے — فوٹو: اقبال مرزا

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارے 'مُشاق' کو تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سیکیورٹی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق کھیت میں ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ذرائع نے کہا کہ دو نشستوں والے تربیتی طیارے نے راہ والی کینٹ سے تربیتی مشن کے لیے اڑان بھری تھی جس میں کیپٹن احمد اور انسٹرکٹر موجود تھے۔

کھیت میں ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے — فوٹو: اقبال مرزا
کھیت میں ہنگامی لینڈنگ میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے — فوٹو: اقبال مرزا

دوران پرواز دریائے چناب کے قریب دلاوَر چیمہ سے گزرتے ہوئے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث دونوں پائلٹ کو کھیت میں ہی طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام اور ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔

واضح رہے کہ کم وزن اور ایک انجن والا مُشاق پائلٹ کی تربیت کے لیے بنیادی طیارہ ہے۔

اس طیارے کو فلائٹ کی بنیادی ٹریننگ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے تاہم یہ آرمی کے تعاون مشنز کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں