پاکستان نے بھارت، جاپان مشترکہ اعلامیہ میں عائد الزامات مسترد کر دیے

02 دسمبر 2019
پاکستان کے لیے بھارت کی بدنیتی دنیا بھر کو معلوم ہے، ڈاکٹر فیصل — فائل فوٹو / پی آئی ڈی
پاکستان کے لیے بھارت کی بدنیتی دنیا بھر کو معلوم ہے، ڈاکٹر فیصل — فائل فوٹو / پی آئی ڈی

اسلام آباد: پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیہ میں پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور بے معنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بھارت کی بدنیتی دنیا بھر کو معلوم ہے جبکہ سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو سیاسی بنانے کی کوشش بھی دنیا کو معلوم ہونی چاہیے، پاکستان بھارتی الزامات اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں پاکستانیوں کی گرفتاری کے بھارتی الزامات مسترد

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی تشویش اور اعلامیے کو مسترد کرنے کے موقف سے جاپانی سفارتی چینل کو آگاہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ شراکت دار ممالک جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایک معقول اور متوازن نظریہ اپنائیں اور ان عہدوں کی توثیق کرنے سے باز رہیں جو یکطرفہ اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں