ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوین جونسن المعروف دی راک کے والد روکی جونسن کا رواں سال 15 جنوری کو 75 سال کی عمر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا۔

ڈیوین جونسن کے والد سابق ریسلر روکی جونسن کے انتقال کے بعد انٹرنیٹ پر یہی سوالات سامنے آئے کہ اداکار کے والد کا اچانک انتقال کیسے ہوا جس کے بعد اب ڈیوین جونسن نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے والد کے انتقال کی وجہ مداحوں کو بتادی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا اتنقال چند طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جیسے کہ سب جانتے ہیں کہ چند روز قبل میرے والد اس دنیا سے چل بسے، مجھے انہیں الوداع کہنے کا موقع تک نہیں ملا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار کے مطابق 'میں چاہتا ہوں کہ مجھے بس ایک موقع مل جائے تاکہ میں انہیں گلے لگا سکوں، انہیں چوم سکوں، اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ یہ بتاؤں کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں اور کتنا احترام کرتا ہوں، مجھے یہ کہنے کا موقع نہیں ملا، لیکن شاید یہی زندگی ہے'۔

47 سالہ ڈیوین جونسن نے ویڈیو میں اپنے والد کے ساتھ گزارے خوشگوار لمحات کی یادیں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: دی راک کی بہترین جسامت کا راز سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ 'باپ اور بیٹے کا رشتہ نہایت خوبصورت اور انوکھا ہوتا ہے، میرے والد کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا'۔

اداکار کے مطابق ان کے والد کا انتقال 'deep vein thrombosis' نامی بیماری کی وجہ سے ہوا۔

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

ڈیوین جونسن کے مطابق ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی، انہیں کافی سردی لگتی، ان کی ٹانگ کی رگوں میں خون جمع ہوگیا تھا، جو بعدازاں پھیپھڑوں تک پہنچ گیا اور فوری دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'میرے والد ایک پروفیشنل ریسلر تھے جو ہمیشہ کہتے تھے کہ کوئی ایک دن بھی اگر تکلیف کے بغیر گزر جائے تو سمجھو وہ دن دھوپ کے بغیر گزر گیا'۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ ڈیوین جونسن کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس ویڈیو پر کمنٹ کیے اور اداکار کو مضبوط رہنے اور حوصلہ رکھنے کے پیغامات دیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں