سام سنگ نے خاموشی سے فلیگ شپ فونز جیسے فیچر والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 71 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

یہ گلیکسی اے 70 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے تاہم اس میں کیمرا کارکردگی کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور پہلی بار اس سیریز میں میکرو کیمرا متعارف کرایا ہے۔

گلیکسی اے 71 میں 6?7 انچ کا انفٹنی او سپر امولیڈ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اوکٹا کور اسنیپ ڈراگون 730 ایس او سی پراسیسر موجود ہے۔

اس کے علاوہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈوئل سم فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.0 یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

پاکستان میں اس کی قیمت 69 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، دوسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر، تیسرا 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور چوتھا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں