ایم سی سی کی لاہور قلندرز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020
میچ میں لاہور قلندرز کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی — فوٹو: پی سی بی
میچ میں لاہور قلندرز کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی — فوٹو: پی سی بی
ایم سی سی کے کپتان سنگاکارا ٹیم کے کھلاڑیوں کا دستخط شدہ بیٹ لاہور قلندرز کے کپتان کو دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
ایم سی سی کے کپتان سنگاکارا ٹیم کے کھلاڑیوں کا دستخط شدہ بیٹ لاہور قلندرز کے کپتان کو دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔

فخر زمان 45 اور سہیل اختر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایم سی سی نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

میچ میں لاہور قلندرز کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی جس کے باعث وہ مہمان ٹیم پر کوئی دباؤ نہ بنا سکی۔

ایم سی سی کے روی بوپارا نے 42، سمت پٹیل نے 31 اور کپتان کمار سنگاکارا نے 25 رنز بنائے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، سلمان بٹ، جاہد علی (وکٹ کیپر)، دلبر حسین، فرزان راجا، محمد فیضان، محمد حفیظ، عثمان شنواری، معاذ خان اور علی ماجد

ایم سی سی: کمار سنگاکارا (کپتان و وکٹ کیپر)، سمت پٹیل، وِ رہوڈز، صَفیان شریف، روس وائٹلے، رولوف وین ڈَر مروے، روی بوپارا، اولیور ہینَن ڈیلبے، مائیکل لیسک، مائیکل برجیس اور فریڈ کلاسِن

تبصرے (0) بند ہیں