ایل جی نے کے (K) سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کراتے ہوئے اچھے فیچرز کم قیمت میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایل جی کے 61، کے 51 ایس اور کے 41 ایس نامی یہ اسمارٹ فونز اوکٹا کور سی پی یو (ممکنہ طورپر میڈیا ٹیک پراسیسر) اور 6.5 انچ اسکرین کے ساتھ ہوں گے۔

تینوں 4000 ایم اے ایچ بیٹریاں اور یو ایس بی سی پورٹ، 4 بیک کیمرے اور فنگرپرنٹ اسکینر سے لیس ہوں گے۔

ایل جی کے 61

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

یہ ان تینوں میں سب سے زیادہ بہتر فیچرز والا فون ہے جس میں 6.5 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے 19:5:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ فون 4 جی بی ریم، 64 جی بی سے 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں بیک پر چار کیمروں ہوں گے جن میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

کے 51 ایس

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

اس فون میں فل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے جو لوئر ایچ ڈی پلس ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔

اس کے بیک پر بھی چار کیمرے موجود ہیں جن میں 32 میگا پکسل مین کیمرا، 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اس میں 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کے 41 ایس

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

اس فون میں بھی کے 51 ایس کی طرح کا ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے موجود ہے جبکہ اس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں مزید اضافہ ایس ڈی کارڈ سے کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کے بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرا، 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال فونز کی دستیابی کی تاریخ اور قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں