وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرونی قرضوں سے دبے ہوئے پاکستان جیسے دیگر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہم ہونا چاہیے تاکہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر توجہ دے سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے موقف پر زور دیا۔

انہوں نے جرمن وزیر خارجہ کو بتایا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متحدہ کوششوں کی ضرورت ہے جو پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ ہفتہ جی 7 اجلاس اور یورپی یونین کے وزیر خارجہ کی کانفرنس میں معاشی طور پر جدوجہد کرنے والے ممالک اور ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے لیے قرض سے نجات کے امور اٹھائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں