سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہوتا تب تک ہر ہفتے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے میاں رضا ربانی کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے فنڈز کے حصول کے لیے بین الاقوامی تنظیموں سے رابطہ کیا ہے اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہرف ہفتے ہونا چاہیے تاکہ معاہدوں سے متعلق تفصیلات، رقم کی تقسیم، سامان اور آلات کو منظوری کیلئے اس کے سامنے رکھا جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں