وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نماز جمعہ کے حوالے سے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر اماموں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا حکم دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بڑے ڈاکٹروں اور مختلف مکاتب فکر کے علما سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے نماز جمعہ کو امام، موذن مسجد کے خادم اور مزید دو افراد تک محدود کردیا جائے‘۔

تاہم بدقسمتی سے کچھ افراد نے اس کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں قانون نے اپنی کارروائی کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چونکہ علما نے مقدمات درج کیے جانے کا معاملہ اٹھایا ہے اس لیے وہ صوبائی پولیس چیف کو ہدایت کررہے ہیں کہ سندھ بھر میں اماموں اور دیگر افراد کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی جائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں