پنجاب میں ہفتے کو 18 مزید کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 1087 تک پہنچ گئی۔

اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف نے بتایا کہ صوبے میں 1087 مصدقہ مریض ہیں جس میں 490 شہریوں جبکہ 597 قرنطینہ مرکز میں موجود افراد ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ قرنطینہ مرکز میں 309 زائرین، 285 تبلیغی جماعت کے اراکین اور 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ان متاثرین سے متعلق شہروں کے حساب سے بتایا گیا کہ ڈی جی خان سے 213، ملتان سے 91، فیصل آباد سے 5 افراد متاثر ہوئے جبکہ رائے ونڈ مرکز سے 251، منڈی بہاالدین سے 3، سرگودھا سے 13، وہاڑی سے 9، راولپنڈی سے 6، ننکانہ سے 2 اور گجرات سے ایک تبلیغی کارکن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ ترجمان کے مطابق دیگر افراد صوبے کے دیگر علاقوں میں متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں