محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 132 کیسز کی تصدیق کی۔

ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 1816 مصدقہ مریض ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، مصدقہ مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ زائرین سینٹر میں 577، رائے ونڈ سے منسلک 527، 49 قیدیوں اور 663 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں