محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے مزید 58 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2166 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین مرکز سے 695، رائے ونڈ سے منسلک 657 افراد، 58 قیدیوں اور 756 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

مزید براں انہوں نے کورونا وائرس سے 32 سالہ مریضہ کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی۔

ترجمان نے کہا کہ مریضہ کو کورونا وائرس کے ساتھ گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔

اس طرح پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں