ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے وزیر اعظم عمران سے ملاقات کرکے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا۔

سی ای او نے ایک ارب 60 کروڑ روپے ریلیف کی سرگرمیوں بشمول ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی کٹس سمیت ای لرننگ، ڈیجیٹل اسکلز اور راشن کے لیے مختص کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کی طرح ٹیلی نار پاکستان بھی کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے صارفین کی شرکت کے لیے 6677 پر میسج کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے جس سے موصول رقم ریلیف فنڈ میں جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں