برطانوی شہزادی کی جانب سے پہنا گیا یہ جوڑا آپ کا بھی ہوسکتا ہے

کیٹ مڈلٹن کے انداز کو پاکستان میں خوب سراہا گیا، فوٹو: انسٹاگرام
کیٹ مڈلٹن کے انداز کو پاکستان میں خوب سراہا گیا، فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ سال جب اکتوبر میں برطانوی شاہی جوڑے نے پاکستان کا دورہ کیا تو اس دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن کا انداز ہی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا تھا۔

اپنے اس 5 روزہ دورے کے دوران برطانوی شہزادی نے کئی پاکستانی ڈیزائنرز کا انتخاب کیا اور اپنے انداز سے دنیا بھر میں سب کو متاثر کیا۔

تاہم اس وقت کیڈ مڈلٹن کا ایک انداز کافی توجہ کا مرکز بنا، جب انہوں نے نامور پاکستانی برانڈ اعلان کے سفید شلوار قمیض کا انتخاب کیا جس پر سیاہ دھاگے سے کڑھائی کی گئی تھی۔

شہزادی کی جانب سے پہنا گیا یہ لباس خواتین میں کافی مقبول بھی ہوا جس کے بعد ڈیزائنر سے اس جوڑے کے حوالے سے کئی سوالات کیے گئے جبکہ کئی خواتین نے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو خریدنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں: برطانوی شہزادی کا کون سا انداز سب سے زیادہ متاثر کن رہا؟

اور اب اعلان برانڈ کی ذیزائنر خدیجہ شاہ اپنے اس لباس کو خواتین کے لیے آن لائن فروخت بھی کررہی ہیں اور وہ خواتین جو اس لباس کو حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں 29 ہزار 500 روپے کی بھارتی رقم ادا کرنی ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

برانڈ اعلان اس لباس کو عید کلیکشن میں دوبارہ لانچ کررہا ہے اور اسے خریدنے کی خواہشمند خواتین یہ جان لیں کہ برانڈ کا یہ لباس خاصہ مہنگا ہے۔

برانڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس جوڑے کو ایک ماڈل پہنی نظر آئیں، جس پر بتایا گیا کہ اس کی رقم 29 ہزار 500 ہے، جبکہ اسے 100 فیصد ریشم کے کپڑے سے تیار کیا گیا ہے، اس لباس کو ؔرائل گارڈن‘ (شاہی باغ) کا نام دیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ گزشتہ سال کیٹ مڈلٹن نے خدیجہ شاہ کے نام شکریہ کا ایک خط بھی لکھا تھا جس کی تصویر ڈیزائنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

برطانوی شہزادی نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ 'دورہ پاکستان میں میری مدد کا بےحد شکریہ'، شہزادی کے مطابق وہ ڈیزائنر اور ان کی ٹیم کی بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیے اتنے بہترین ملبوسات تیار کیے۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی ایک اور پاکستانی ڈیزائنر کی مشکور

شہزادی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملبوسات بےحد پسند آئے۔

کیٹ مڈلٹن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ 'پاکستان ایک بہترین ملک ہے، جہاں آکر ان دونوں کو بےحد مزح آیا'۔

اپنے خط میں شہزادی نے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

جبکہ اس خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لکھا تھا کہ 'اس ہی بات کی بےحد خوشی ہے کہ میرا انتخاب کیا گیا'۔

یاد رہے کہ اپنے دورے کے دوران شہزادی نے برانڈ اعلان کے علاوہ بونینزا، ذین، اور ڈیزائنر ماہین خان کے ملبوسات بھی زیب تن کیے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں