پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے کورونا وائرس کے مریضوں کی گھروں میں آئسولیشن کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطانق وہ مریض جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن علامات ظاہر نہیں ہوئیں یا کم علامات ظاہر ہوئیں ہیں وہ گھروں میں آئسولیشن یا حکومت کی جانب سے قائم مرکز میں آئسولیشن کے اہل ہوں گے۔

ہوم آئسولیشن کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ مریض کو گھر میں آئسولیٹ کرنا چاہیے اگر:

  • گھر میں ایک سے زائدکورونا وائرس کے مریضوں کی رہائش کے لیے کمرے موجود ہوں۔

  • مریض کے خاندان کا معیار تعلیم اور بیماری سے متعلق ان کی سمجھ بوجھ کو جانچا جائے گا۔

گھروں میں آئسولیٹ کیے گئے مریض روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت کو علامات سے آگاہ کرنے اور حکومت کی جانب سے طے کردہ ٹیسٹنگ پروٹوکول پر عمل کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں