پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار (10 مئی) کو ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 28 اپریل کو ان کا ٹیسٹ منفی ایا تھا لیکن جب ایک ہفتے بعد دوبارہ اسکریننگ کروائی تو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

خیال رہے کہ راجن پور سے تعلق رکھنے والے سیاستدان گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن کی خصوصی پروز کے ذریعے اپنے 2 کزنز کے ہمراہ دبئی سے واپس آئے تھے، ملتان پہنچنے کے بعد وہ قرنطینہ کیے بغیر لاہور روانہ ہوگئے تھے۔

چونکہ کورونا وائرس کے باعث ان کی روانگی معیاری طریقہ کار کے خلاف تھی لہذا انہوں نے انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بتایا تھا کہ وہ خود ساختہ طور پر آئسولیٹ کریں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں دوست محمد مزاری نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرنے کی درخواست کی۔

تبصرے (0) بند ہیں