سندھی و اردو اسٹیج تھیٹرز اور ڈراموں کے معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کئی دن تک کورونا میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسے۔

صغیر الہیٰ کچھی نے ریڈیو اور ٹی وی سمیت اسٹیج تھیٹرز میں بھی شاندار کردار ادا کیے، جب کہ انہوں نے گانوں میں ماڈلنگ بھی کی۔

صغیر الہٰی کھچی کا تعلق صوبہ سندھ کے شمالی ضلع لاڑکانہ سے تھا اور وہ جس علاقے میں رہتے تھے، وہاں کورونا وائرس کے درجنوں کیسز سامنے آئے اور اسی محلے کے کم از کم 11 افراد بھی کورونا کے باعث چل بسے ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں

تبصرے (0) بند ہیں