’پاکستان میں مجموعی طور پر 384 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی‘

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020
21 مئی تک پاکستان میں مجموعی طور پر 384 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
21 مئی تک پاکستان میں مجموعی طور پر 384 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا کے 67 ممالک کی جیلوں میں قید 48 ہزار 300 سے زائد قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے پریزنران سائیڈر سمیت آزاد تفتیش کار کارمیلانیا کے اشتراک سے جاری رپورٹ میں کہا کہ کم از کم 840 قیدی وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ایران نے ایک ہزار غیر ملکی قیدیوں کو عارضی رہائی دے دی

رپورٹ کے مطابق 21 مئی تک پاکستان میں مجموعی طور پر 384 قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

علاوہ ازیں انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے جیلوں میں وائرس سے متعلق اطلاع کی فراہمی میں عدم شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کیمپ جیل لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا قیدی سامنے آیا تھا جس کے بعد جیل کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے 6 اپریل کو انکشاف کیا کہ مزید 50 افراد میں کورونا وائرس کی تشیخص ہوئی اور 15 اپریل کو 59 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے قیدیوں کی رہائی، رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ

علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ کیمپ جیل میں وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 19.33 فیصد رہی جو سٹی لاہور کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ میں معلومات کی بروقت اور درست فراہمی کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

کراچی جیل سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی سینٹرل جیل میں وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ 18 مئی کو 40 قیدیوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور اس کے اگلے روز ہی 212 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 9 وارڈن بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 21 مئی تک 384 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی لیکن متعدد سماجی رضاکاروں کی تنظیموں نے قیدیوں میں وائرس سے متعلق فراہم کردہ معلومات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: 'حکومت قیدیوں کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرے'

رپورٹ میں دیگر ممالک کے قیدیوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن میں 10 ہزار قیدیوں میں 175 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اب تک دیگر ممالک میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق پیرو میں 3 ہزار 267 زیر حراست افراد میں سے 13 فیصد کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا میں مجموی طور پر 37 ہزار قیدی کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں، 37 ریاستوں کی جیلوں میں ایک چوتھائی قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوہائیو کے اصلاحی مرکز میں بڑے پیمانے پر طبی جانچ سے یہ بات سامنے آئی کہ مرکز کی 80 فیصد آبادی میں وائرس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان، مالدیپ کے مابین سارک کانفرنس بلانے پر تبادلہ خیال

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی جیل موجود ہے لیکن اوسطا بہت کم طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

امریکی کی بعض ریاستوں نے کورونا وائرس سے متعلق کیسز کی تعداد اور وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد شائع کرنے سے انکار کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں