اسلام آباد میں مختلف جامعات کے طلبہ نے حکومت، اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو سمیسٹر رہ گئے ان کی فیس معاف کی جائے اور آن لائنز کلاسز ختم کرنے یا سب کو اس کی سہولت دی جائے۔

طلبہ نے چیف جسٹس سے معاملات پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ سے بند جامعات فوری طور پر فیس معافی کا اعلان کریں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آن لائن کلاسز کو ختم کیا جائے کیونکہ انٹرنیٹ میں مسائل کی وجہ سے 70 سے 80 فیصد طلبہ کلاسز نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ لائن پیپرز اور کلاسز میں انٹرنیٹ لنک ڈاؤن ہونے کی بہت سی شکایات ہیں اور مختلف جامعات کی ان لائن کلاسز میں نامعلوم لوگ شامل ہو کر خواتین طلبہ کو حراساں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے طلبہ کوآئندہ سمسٹر میں اسی فیس کے ساتھ داخل کیا جائے۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں