آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کوروناوائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فون کر کے شہبازشریف کی مزاج پرسی کی اور کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے مسلم لیگ ن کے قائد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور علاج معالجے میں معاونت کا بھی دریافت کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے مزاج پرسی کے لیے ٹیلی فون کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں