خیبرپختونخوا کی صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام نجی ہسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کے علاج کے اخراجات آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے شعبہ لائنسسنگ اینڈ رجسٹریشن کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے کورونا کی وبا کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی قرار دیا ہوا ہے۔

اس میں ہدایت کی گئی کہ تمام نجی ہسپتال کورونا کے ہر مریض کے علاج کے اخراجات کو اپنے نوٹس بورڈ پر لازمی آویزاں کریں۔

اعلامیے کے مطابق ہسپتال اپنے مرکز کے اندر علاج کی لاگت، فیسوں کو باضابطہ آویزاں اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کے پابند ہیں ۔

تبصرے (0) بند ہیں