وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تسلی بخش اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ہم نے عوام کو آگاہی دی اور اس کے بعد ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے سخت قدم اٹھارہے ہیں اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی متعارف کروائی گئی ہے جس کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کیسز کی تعداد نہیں بڑھے گی۔

اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی مدت 14 دن تھی جس کے اختتام پر ہم سوچیں گے کہ کیا اس میں توسیع کی جانی چاہیئے۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں