سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں کی محدود اجازت میں توسیع کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 30 جون تک ملک کے 6 ائیرپورٹس پر اندرون ملک پروازوں کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب 31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں اندرون ملک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ گلگت اور سکردو کے لیے صرف اسلام آباد سے پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام ائیرپورٹس پر اندرون ملک پروازیں معطل رہیں گی۔ •

تبصرے (0) بند ہیں