سارہ خان کے پہلے ڈیبیو کی تصاویر وائرل

اپ ڈیٹ 13 اگست 2020
سارہ خان اور فلک شبیر 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے— فائل فوٹو: انسٹاگرام
سارہ خان اور فلک شبیر 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سارہ خان حالیہ چند برسوں میں مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور ان کے ڈرامے بھی کافی مقبول ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گلوکار فلک شبیر سے ان کی شادی کا چرچا بھی رہا۔

سارہ خان اور فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

اور حال ہی میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے 'ثبات' میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ سارہ خان فلموں میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟

سارہ خان نے اب تک مختلف پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے جو مقبول بھی ہوئے اور اب سوشل میڈیا پر ان کے پہلے ڈیبیو کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ اسکرین پر نظر آئی تھیں۔

اداکارہ کی یہ تصاویر دراصل 2012 میں ریلیز ہونے والے گانے 'آنکھوں میں' کی ویڈیو سے ہیں، جس سے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

یہ گانا گلوکار سہیل حیدر نے گایا تھا اور اب سارہ خان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے دوبارہ دیکھا جارہا ہے۔

—فوٹو: فیس بک پیج
—فوٹو: فیس بک پیج

اپنی پہلی ویڈیو میں سارہ خان موجودہ طرز لباس کے مقابلے میں بالکل مختلف انداز میں دکھائی دی ہیں جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے تو کچھ نے تنقید بھی کی ہے۔

کچھ صارفین نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ نے کہا کہ سارہ خان نے 8 برس میں خود کو بہت گروم کیا ہے۔

خیال رہے کہ ویڈیو میں ان کے لباس کو اس لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ انہوں نے خود اس حوالے سے ایک بیان بھی دیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل ایک پروگرام میں فلمی دنیا کا رخ نہ کرنے سے متعلق سارہ خان نے کہا تھا کہ انہیں کچھ پیشکشں ہوئی مگر وہ مختصر ملبوسات کو پہننا اور قربت کے مناظر کو فلمانا نہیں چاہتیں، جو فلموں کی اولین مانگ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر اور سارہ خان کے درمیان تعلقات کیسے استوار ہوئے؟

2012 میں اس میوزک ویڈیو کے بعد وہ اسی برس ہم ٹی وی کے ڈرامے بڑی آپا میں سپورٹنگ رول میں دکھائی دی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے محبت آگ سی، نظرِبد، بیلا پور کی ڈائن اور بند کھڑکیاں میں بھی اداکاری کی تھی اور بیلاپور کی ڈائن پر انہیں بہترین اداکارہ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

سارہ خان ان دنوں ثبات ڈرامے میں منفی کردار ادا کررہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں