تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کے فالوآن کے بعد 2 وکٹوں پر 100 رنز

اپ ڈیٹ 25 اگست 2020
اظہرعلی نے پہلی اننگز میں آؤٹ ہوئے بغیر 141 رنز بنائے تھے—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
اظہرعلی نے پہلی اننگز میں آؤٹ ہوئے بغیر 141 رنز بنائے تھے—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان نے انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 583 رنز کے جواب میں فالوآن کا شکار ہونے کے بعد چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے جبکہ پہلی اننگز کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے اسے مزید 210 رنز درکار ہیں۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں اوپنر نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور 49 رنز کی شراکت کی جس کے بعد شان مسعود 18 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:اظہر علی کی سنچری، انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز 273 رنز پر ختم

کپتان اظہر علی نے پہلی اننگز کی طرح پراعتماد انداز میں بیٹنگ شروع کی اور عابد علی کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔

ساؤتھمپٹن میں بارش کے باعث کھیل میں خلل پڑا لیکن بارش تھمتے ہی کھیل دوبارہ شروع ہوا۔

دوسری وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنے اور عابد علی 42 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دونوں اوپنر سے محروم ہونے کے بعد 100 رنز بنالیے تھے۔

اظہر علی 29 اور بابراعظم 4 رنز بنا کر وکٹ ہر موجود تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو اپنی پہلی اننگز کے خسارے کو ختم کرنے کے لیے مزید 210 رنز درکار ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 583 رنز کے تعاقب میں فالوآن کا شکار ہوئی تھی۔

اظہر علی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے علاوہ دیگر بلے بازوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے 583 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان 3 وکٹوں سے محروم

قومی ٹیم کے کپتان نے 41 اور محمد رضوان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن دونوں بلے باز پاکستان کو فالوآن سے بچانے میں ناکام ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

سیریز کا دوسرا میچ میں بارش سے متاثر ہوا تھا اور انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز بھی مکمل نہیں کرپائی تھی جس کے باعث میچ کو برابری پر ختم کردیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں