عدنان صدیقی کا ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ کے ذریعے ایئر فورس کو خراج تحسین پیش

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2020
اداکار کی بانسری بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکار کی بانسری بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی میں ملکہ ترنم نور جہاں پاک فوج کے جوانوں کا جوش بڑھانے کے لیے ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ جیسے کلام پیش کرکے ان کی بہادری کو سلام پیش کرتی رہی تھیں، تاہم اب اداکار عدنان صدیقی نے ملکہ ترنم کا گانا بانسری پر بجا کر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عدنان صدیقی ماضی میں بھی بانسری پر مختلف گانے پیش کرتے رہے ہیں، اپریل 2017 میں گلوکار بلال خان کے ساتھ عدنان صدیقی کی بانسری پر راحت فتح علی خان کے گانے پر کی جانے والی پرفامنس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں عدنان صدیقی راحت فتح علی خان کے گانے ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ پر پرفامنس کرتے دکھائی دیے تھے۔

بعد ازاں جون 2018 میں بھی عدنان صدیقی کی بانسری پر کی گئی پرفارمنس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس

جون 2018 میں عدنان صدیقی عاطف اسلم کے مقبول گانے ’دل دیاں گلاں‘ کی دھن پر بانسری بجاتے نظر آئے تھے۔

اسی طرح رواں برس مئی میں ان کی پیانو بجانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب انہوں نے وطن کے سچے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بانسری پر ملکہ ترنم کے مقبول گانے ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ پیش کرکے ایئر فورس (پاک فضائیہ) کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بانسری بجاتے عدنان صدیقی کی ایک اور شاندار پرفارمنس

اداکار کی انتہائی مہارت سے بانسری کے ذریعے ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ پیش کرنے پر ان کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عدنان صدیقی نے مذکورہ گانا بانسری کے ذریعے بجا کر جہاں وطن پر قربان ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، وہیں انہوں نے پاک فضائیہ کے جوانوں کی قربانی کا اعتراف بھی کیا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ آسمانی رنگ کے یونیفارم میں ملبوس ہمارے نوجوان بہادر اور وطن پر قربان ہونے والے ہیں اور وہی ہمارے آسمانوں کے سچے ہیرو ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ان نوجوانوں کی وطن سے بے لوث محبت اور اس کی حفاظت کے لیے قربان ہونے کا جذبہ ہی ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ان کے لیے وطن کے شان و شوکت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔

اداکار نے لکھا کہ وہ یوم فضائیہ کے دن پر جوانوں کو ملکہ ترنم کے گانے ’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ کے ذریعے انتہائی چھوٹا خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے جوانوں کو سلام بھی پیش کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں