لاہور کی سول کورٹ نے اداکارہ میرا کے خلاف ایک کنال کا گھر دھوکے سے نام کرانے کی درخواست پر فریقین کو 30 ستمبر کو طلب کرلیا۔

سول کورٹ کے جج عدنان علی نے اداکارہ میرا کے خلاف تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی۔

خاتون نے مؤقف اپنایا تھا کہ میرا نے دھوکا دہی سے ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا تھا اور اداکارہ میرا اب گھر فروخت کرنا چاہتی ہے۔

تسلیم اسلم نامی خاتون نے عدالت سے استدعا کی میرا کو گھر فروخت نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں: 'ماہرہ خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں'

بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت میں حتمی بحث کے لیے فریقین اور ان کے وکلا کو طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ درخواست گزار خاتون نسیم کوثر نے 2 برس قبل سال 2018 کے اوائل میں لاہور کی سول کورٹ میں میرا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مذکورہ کیس میں اداکارہ میرا بھی عدالت میں پیش ہوئی تھیں اور اکتوبر 2018 میں اپنا جواب جمع کرایا تھا۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں میرا نے کہا تھا کہ انہوں نے گھر کی پوری قیمت ادا کی تھی اور تسلیم کوثر نے انہیں بلیک میل کرنے کے لیے یہ درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: واپس لایا جائے، میں غیر ملک میں مرنا نہیں چاہتی، میرا کی وزیراعظم سے اپیل

اداکارہ نے کہا تھا کہ درخواست میں کیے گئے دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ گھر کی مالک میں ہوں اور میرے پاس گھر کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں اداکارہ میرا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ قانون کے مطابق درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔

تبصرے (0) بند ہیں