پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلس کمی کا رجحان دکھا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلس کمی کا رجحان دکھا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت می کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت کمی کے بعد فی اونس 1945 ڈالر ہو گئی ہے اور اس کمی کے اثرات پاکستان کی سونے کی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 997 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21ہزار پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 3ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا البتہ گزشتہ کچھ عرصے میں قیمت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوئی ہے۔

البتہ اس کمی کے باوجود عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 10 سال کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت بڑھ کر فی تولہ ایک لاکھ 13 ہزار 500 ہوگئی

ماہرین چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

تاہم اب چین اور بھارت کی جانب سے کشیدگی میں کمی کے بعد دونوں ملکوں کی جانب سے سونے کی خریداری کے رجحان میں کمی دیکھی جارہی ہے تاہم کشیدگی بڑھنے کی صورت میں اس کی خریداری میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں