کراچی: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور بالترتیب ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے اور 92 ہزار 308 روپے ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں پیر کے مقابلے میں بالترتیب 2 ہزار 250 روپے اور ایک ہزار 929 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن نے عالمی منڈی میں فی اونس 12 ڈالر اضافے سے قیمتیں ایک ہزار 825 ڈالر ہونے کے بعد مقامی سطح پر نئی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: چینی سائنسدانوں نے تانبے کو 'سونا' بنادیا

پیلی رنگت کے دھات کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد قیمتیں نو سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں جبکہ ستمبر 2016 کے بعد پہلی بار چاندی میں بھی گزشتہ روز 20 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمریں 1.1 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 834 ڈالر 80 سینٹ فی اونس تک پہنچ گئی، جو ستمبر 2011 میں ایک ہزار 841 ڈالر ایک سینٹ کی بلند ترین سطح کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔

امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 831 ڈالر 60 سینٹ کا ہوگیا۔

ایف ایکس ٹی ایم کے تجزیہ کار لقمان اوتونگو نے رائٹرز کو بتایا کہ 'مارکیٹ کے جذبات میں بہتری کے باوجود وسیع پیمانے پر کمزور ڈالر سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے'۔

ڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر دنیا کی اہم ترین کرنسیوں کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہوگئی اور اس نے 4 ماہ کی کم ترین سطح کو چھو لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت 90 ہزار 8 سو روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

وسیع پیمانے پر محرک سونے کی تائید کرتا ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرنسی کے گرنے کے خلاف اس دھات کو وسیع پیمانے پر ہیج کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم تجزیہ کار مہنگائی کے نقطہ نظر پر منقسم ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں