ایمی ایوارڈز کی ورچوئل تقریب، 30 ایوارڈز ایچ بی او کے نام

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020
کورونا وائرس کے باعث رواں  برس ایمی ایوارڈز مختلف انداز میں منعقد ہوئے — فوٹو: بشکریہ ایمی ایوارڈز
کورونا وائرس کے باعث رواں برس ایمی ایوارڈز مختلف انداز میں منعقد ہوئے — فوٹو: بشکریہ ایمی ایوارڈز

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث فلمی دنیا کے اہم ترین اور ٹی وی کے لیے دیے جانے والے معروف 'ایمی ایوارڈز' کی تقریب رواں برس ورچوئل طور پر منقعد ہوئی جہاں ایچ بی او نے سب سے زیادہ 30 ایوارڈز حاصل کیے۔

’ایمی‘ ایوارڈز کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور یہ ایوارڈز صرف ٹی وی پر چلنے والے پروگرامات اور ڈراموں کو دیے جاتے ہیں۔

’ایمی‘ ایوارڈز کا آغاز 1949 میں کیا گیا تھا اور رواں برس اس کی 72 ویں سالانہ تقریب منعقد کی گئی۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث رواں برس ’ایمی‘ ایوارڈز مختلف انداز میں منعقد ہوئے جس کی میزبانی جمی کمیل نے کی۔

مزید پڑھیں: وبا کے باوجود ’ایمی‘ ایوارڈز تقریب ستمبر میں کرنے کا اعلان

جیمی کمیل نے ایمی ایوارڈز کی تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو اور پینڈ ایمیز (PandEmmys) میں خوش آمدید، جہاں اکثر سیلیبریٹرز آن لائن شریک ہوئے تھے اور مختلف قسم کے عام لباس جیسا کہ گاؤنز اور ہوڈیز پہنے ہوئے تھے۔

لاس اینجلس میں شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمی کمیل نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران شو کرنا غیر ضروری دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج جو ہورہا ہے وہ اہم نہیں یے، یہ کورونا وائرس کو روکنے نہیں جارہا، یہ تفریح کے لیے اور اس وقت ہمیں تفریح کی ضرورت ہے۔

جمی کمیل نے کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ سال رہا ہے، یہ تقسیم، ناانصافی اور بیماری کا سال ہے۔

ایمی ایوارڈز میں اے ٹی اینڈ ٹی ایچ بی او نیٹ ورک نے سب سے زیادہ 30 ایوارڈز حاصل کیے، جن میں 'سکسیشن' اور 'واچ مین' ڈرامے بھی شامل ہیں اور سکسیشن نے بہترین ڈرامے کا اعزاز حاصل کیا۔

رواں برس ایمی ایوارڈز میں ایپل نے بھی اپنا پہلا ایوارڈ حاصل کیا۔

سال 2020 میں ’ایمی ایوارڈز‘ کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں ویب اسٹریمنگ چینل نیٹ فلیکس کے ڈراموں کو ملی تھیں اور مجموعی طور پر ویب سائٹ نے 160 نامزدگیاں حاصل کی تھیں جو 21 اعزازات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث 'ایمی ایوارڈز' کی ورچوئل تقریب کے انعقاد کا اعلان

علاوہ ازیں ویاکوم سی بی ایس کے پاپ کیبل نیٹ ورک نے آف بیٹ سیریز 'اسکیٹ کریک' میں کامیڈی ایوارڈز حاصل کیے، اس سیریز نے کامیڈی کیٹیگری میں شامل تمام 9 ایوارڈز حاصل کیے۔

نیٹ فلیکس کی مقبولیت کی وجہ سے اے ٹی این ٹی، والٹ ڈزنی، ایپل اور دیگر نے بھی اپنی اسٹریمنگ ویڈیو سروسز کا آغاز کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایمی ایوارڈز پر ایک طویل عرصے سے ایچ بی او کا راج ہے جس نے 'دی اسپرانوس'، 'سیکس اینڈ سٹی' اور گیم آف تھرونز' کے لیے ماضی میں اعزازت حاصل کیے تھے۔

گزشتہ 17 یا 18 برس میں ایچ بی او کو سب سے زیادہ اعزاز حاصل کیے تاہم 2018 میں غیر معمولی طور پر نیٹ فلیکس اور ایچ بی او کے درمیان ایوارڈز میں ٹائی ہوگیا تھا۔

رواں برس ایچ بی او کے ریئلٹی ڈراما 'واچ مین' نے سب سے زیادہ 11 ایوارڈز حاصل کیے، جن میں بہترین سیریز کا اعزاز شامل تھا اور اداکارہ ریگینا کنگ نے واچ مین میں مرکزی کردار ادا کرنے پر اعزاز اپنے نام کیا۔

واچ مین کے پروڈیوسر ڈیمون لینڈلوف نے اپنا ایمی ایوارڈ 1921 میں سیاہ فام کمیونٹی کے قتل عام کے متاثرین اور اس میں بچنے والوں کے نام کیا اور یہ سیریز بھی جزوی طور پر اسی سے متاثر ہے۔

مزید پڑھیں: نیٹ فلیکس ڈراموں کی ’ایمی ایوارڈز‘ میں ریکارڈ 160 نامزدگیاں

'سکسیشن' نے 7 ایوارڈز حاصل کیے اور جیریمی اسٹرونگ نے سکسیشن میں اپنے کردار پر بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔

علاوہ ازیں اس ڈرامے کو حاصل 7 اعزازات میں اس کی کہانی اور ہدایت کاری کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈز کی ورچوئل تقریب کے دوران کئی سیلیبریٹیز بشمول اسٹرلنگ کے براؤن اور ازو اڈوبا جنہوں نے، سپورٹنگ اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا تھا، نے بھی بلیک لائیوز میٹر تھیم کی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں۔

ایمی ایوارڈز کے دوران سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ڈزنی چینل کی سابق اداکارہ 24 سالہ زینڈیا کو ایچ بی او کی ٹی وی سیریز یوفوریا میں بہترین ڈراما ایکٹریس کا ایوارڈ حاصل کیا۔

زینڈیا نے یوفوریا میں منشیات کی عادی ایک کم عمر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور اس سال انہوں نے لارا لینے اور جینیفر آسٹن جیسی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

علاوہ ازیں ایمی ایوارڈز میں ٹونائٹ وڈ جان اولیور نے لگاتار پانچویں سال بہترین ورائٹی ٹاک سیریز کا حاصل کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں