ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2020
پاکستانی ڈرامے اپنی کہانیوں کے باعث نہ صرف ملک میں مقبول ہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی پسند کیے جاتے ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی ڈرامے اپنی کہانیوں کے باعث نہ صرف ملک میں مقبول ہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی پسند کیے جاتے ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامے اپنی کہانیوں کے باعث نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہیں بلکہ یہ ڈرامے سرحد پار ممالک میں بھی دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں۔

جہاں ناظرین کی کچھ تعداد غیر ملکی ڈراموں کو پاکستانی مواد پر فوقیت دیتی ہیں وہیں عوام کی ایک بڑی تعداد پاکستانی ڈراموں کو کافی زیادہ پسند کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی زندگی پر بنی فلم کو دیکھنے کی منتظر ہوں، ثانیہ مرزا

حال ہی میں ایک نامور شخصیت نے پاکستانی ڈرامے دیکھنے کا اعتراف کیا ہے کہ وہ فرصت ملنے پر ڈرامے دیکھتی ہیں۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

بھارت کی واحد سپر ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں یہ انکشاف کیا۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کیمومائل چائے کا کپ تھامے ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ وہ بیٹے کو سلانے کے بعد کیمومائل چائے کے ساتھ پاکستانی ڈراما ’میرا دل میرا دشمن’ دیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دہائی بعد ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے دیکھا جانے والا یہ ڈراما ’ میرا دل میرا دشمن’ گزشتہ ماہ اپنے اختتام کو پہنچا ہے یہ ڈراما 64 اقساط پر مشتمل تھا۔

یہ ڈراما نجی چینل سے نشر ہوا تھا جس میں علیزے شاہ، یاسر نواز اور نعمان سمیع نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

میرا دل میرا دشمن اپنی کہانی اور مرکزی کرداروں کی زبردست اور جاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہوا لیکن زیادہ اقساط کی وجہ سے اس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں