• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

ایک دہائی بعد ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کا راز بتادیا

شائع May 28, 2020 اپ ڈیٹ June 3, 2020
دونوں نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اگرچہ ایک دہائی قبل اپریل میں شادی کی تھی تاہم اب بھی ان کی شادی اور تعلقات کی خبریں پاکستان اور بھارت کی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔

اور تاحال لوگ ان کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے بہت ساری معلومات حاصل کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں کی شادی کو کامیاب شادی تصور کیا جاتا ہے اور دونوں ایک ساتھ مسلسل زندگی نہ گزارنے کے باوجود ایک دوسرے کے بہترین ہم راز ہیں اور 2018 میں جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

رواں برس اپریل میں ہی دونوں نے شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی تاہم اس بار وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ساتھ سالگرہ نہیں منا پائے تھے۔

دونوں نے اپریل میں شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے اپریل میں شادی کی دسویں سالگرہ بھی منائی—فوٹو: انسٹاگرام

لیکن اب شادی کو ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹر سے تعلقات استوار ہونے اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دو مخالف ممالک کے لوگوں نے شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو یوٹیوب پر آن لائن انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک سے محبت اور اس سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان بھی قرار دیا۔

زینب عباس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان ابتدائی طور پر تعلقات استوار ہوئے تھے جس کے بعد ہی ان کا تعلق رشتے میں بدلا۔

دونوں زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے ان سے کچھ ہی وقت بعد کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس معاملے میں ان کے گھر والوں سے بھی بات کریں گے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے بعد 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کیا

انہوں نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دل کے صاف اور سچے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔

بیٹا بھی ٹینس اسٹار کے ساتھ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
بیٹا بھی ٹینس اسٹار کے ساتھ بھارتی شہر حیدرآباد میں رہتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے بتایا کہ بس شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور تعلقات رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔

زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں ایبا قریشی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے باتیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024