نہیں جانتا کورونا سے پھیپھڑے کس حد تک متاثر ہوئے، ارجن کپور

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2020
ارجن کپور نے 7 اکتوبر کو صحتیاب ہونے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: مڈڈے
ارجن کپور نے 7 اکتوبر کو صحتیاب ہونے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: مڈڈے

بولی وڈ اداکار ارجن کپور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے وائرس کا شکار ہونے اور اس کا مقابلہ کرنے سے متعلق اپنا تجربہ بھی بیان کیا ہے۔

ارجن کپور اور ان کی گرل فرینڈ ملائیکا اروڑا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور ارجن کپور نے 7 اکتوبر کو صحتیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد ارجن کپور نے دوبارہ اپنی فلم بھوت پولیس کی شوٹنگ شروع کردی ہے، اس سے قبل انہوں نے دل ہوزی فلم ساتھی اداکار یامی گوتم، سیف علی خان اور جیکولین فرنینڈز بھی شوٹنگ مکمل کردی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے مڈڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان میں اتوار (7 ستمبر) کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا کا شکار

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے اگلے دن میں اٹھا تو مجھے تھوڑا بخار تھا، جسم میں درد تھا اور مجھے تھکن محسوس ہورہی تھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگلے 3 دن میں مجھے یہ معمول کا وائرل محسوس ہوا اور بخار بھی کم ہوگیا تھا لیکن میں باقی ہفتے سستی اور تھکن محسوس کرتا رہا۔

ارجن کپور نے کہا کہ جذباتی طور پر اس سے نمٹنا منفرد ہے کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ اس سے متعلق کیا کرنا ہے، آج بھی میں احتیاط کرتا ہوں کیونکہ ڈاکٹر نے مجھے ایسا کرنے کو کہا ہے۔

—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام
—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

بولی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ میرے پھیپھڑے کس قدر متاثر ہوئے تھے یا میرا اسٹیمنا کتنا متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے وائرس سے صحتیاب ہونے والا کوئی شخص محسوس کرتا ہے کیونکہ تھکن کا جزو حقیقی ہے۔

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ میں جوان ہوں لیکن خاندان کے بڑے افراد شاید اس کا مقابلہ نہ کرسکیں جتنی آسانی سے ہم کرسکتے ہیں۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل اکتوبر میں ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کورونا وائرس کی تشخیص کا علم ہونے کے بعد اپنے ردعمل سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا کے بعد ارجن کپور بھی کورونا وائرس سے صحتیاب

انہوں نے کہا تھا کہ میں الجھن کا شکار تھا، میں نے اس وقت مختلف قسم کے جذبات کو محسوس کیا، میں پریشان تھا کیونکہ میں سیٹ پر جانے کا سوچ رہا تھا۔

—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

ارجن کپور نے کہا تھا کہ میں نے صرف چند روز شوٹنگ کی تھی اور اگلا شیڈول شروع کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا تھا لہذا مجھے مایوسی ہوئی تھی کہ میرا شوٹ منسوخ ہوجائے گا۔

بولی وڈ اداکار نے کہا تھا کہ پھر مجھے احساس ہوا کہ اب مجھے اہلخانہ کے ساتھ احتیاط کرنی ہے میں پُرتشویش، غصہ اور چڑچڑا ہوگیا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ مجھے اس سے پریکٹکلی نمٹنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سے بات کرنے سے قبل مجھے یہ صورتحال قبول کرنے 6 سے 8 گھنٹے لگے تھے، میں پرسکون ہوگیا تھا جب ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ مجھ میں زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں