پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جیت پر شوبز شخصیات کا اظہارِ مسرت

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے— فائل فوٹوز: فیس بک/ٹوئٹر
کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے— فائل فوٹوز: فیس بک/ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پی ایس ایل کا فائنل کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 8 ماہ کے تعطل کے بعد 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔

پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ چاروں سیزنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک مرتبہ بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھیں۔

تاہم 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قلندرز اور کنگز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی نے لاہور کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی چمپیئن ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کراچی کی جیت پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں شوبز شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹ کی کہ اور لکھا کہ کراچی کنگز کی پوری ٹیم اور کراچی والوں کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو طویل انتظار کے بعد یہ کامیابی ملی، کاش ڈین جونز بھی ساتھ ہوتے۔

گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 5 کے فائنل میں کراچی کنگز کی جیت کی خوشی منانے کی ویڈیو شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار عدنان صدیقی نے بھی کراچی کنگز کو جیت کی مبارکبادی دی اور لکھا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس بہت اعلیٰ تھی۔

اداکار و گلوکار علی ظفر نے فائنل میں پہنچنے پر لاہور قلندرز کو سراہا اور کراچی کنگز کو جیت پر مبارکباد دی۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں علی ظفر نے کہا کہ لاہوریو! بھائی بھی لاہور سے ہے لیکن پیش گوئی، پیش گوئی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں جذبات کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، پچھلے 4 سیزنز کی بھی پیش گوئی چیک کرلیں اور آخر میں ہم سب پاکستانی ہیں، زندگی کا لطف اٹھائیں۔

اداکار شہروز سبزواری نے بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 5 کی فاتح ٹیم کو مبارکباد دی۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ بہت سنسنی خیز فائنل تھا، انہوں نے کہا کہ یہ جیت کراچی کنگز کی تھی اور یہ ان کے مرحوم کوچ ڈین جونز کو ایک زبردست خراجِ تحسین ہے۔

پاکستانی اداکار اور میزبان فخر عالم نے بھی پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کامیاب ہونے والی ٹیم کراچی کنگز اور رواں برس انتقال کرنے والے کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کو جیت کی مبارکباد دی۔

تبصرے (0) بند ہیں