واٹس ایپ نے میسجنگ اپلیکشن کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا جس کے استعمال کے نتیجے میں اب ایس ایم ایس کا عہد ختم ہوچکا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت ایپ میں حالیہ برسوں میں آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی فراہم کی گئی جو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔

رواں سال ہی واٹس ایپ نے گروپ کال کی حد 4 سے بڑھا کر 16 کی تھی اور اب صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد کالنگ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔

برطانوی روزنامے دی گارڈین کے ایلکس ہیرن نے ٹوئٹر پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وائس اور ویڈیو کال کے نئے بٹن ڈیسک ٹاپ ورژن میں نظر آرہے ہیں۔

اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے مگر اب تک عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

یہ تو واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر امکان ہے کہ جلد ایسا ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں واٹس ایپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا۔

اس وقت ویب سائٹ نے واٹس ایپ ویب میں وائس اور ویڈیو کالنگ کے آپشن کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو حالیہ اسکرین شاٹ سے ملتے جلتے تھے۔

اس فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔

واٹس ایپ نے میسجنگ اپلیکشن کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا تھا جس کے استعمال کے نتیجے میں اب ایس ایم ایس کا عہد ختم ہوچکا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت ایپ میں حالیہ برسوں میں آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی فراہم کی گئی جو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔

رواں سال ہی واٹس ایپ نے گروپ کال کی حد 4 سے بڑھا کر 16 کی تھی اور اب صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد کالنگ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ ویب میں گروپ وائس اور ویڈیو کالز کی بھی آزمائش کی جارہی ہے اور آنے والے ہفتوں میں اپ ڈیٹ بھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہوگی۔

تاہم جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ یہ فیچر کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں