جاپان کے معروف سومو ریسلر ہاکوہو شو کورونا کا شکار

05 جنوری 2021
ہاکوہو کا کورونا ٹسیٹ سومو نیو ایئر گرینڈ ٹورنامنٹ سے صرف 5 روز قبل مثبت آیا ہے
 —فائل فوٹو : اے ایف پی
ہاکوہو کا کورونا ٹسیٹ سومو نیو ایئر گرینڈ ٹورنامنٹ سے صرف 5 روز قبل مثبت آیا ہے —فائل فوٹو : اے ایف پی

جاپان کے معروف سومو ریسلر ہاکوہو شو عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق جاپان سومو ایسوسی ایشن (جے ایس اے) نے اعلان کیا کہ ہاکوہو شو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

منگولیا نژاد ہاکوہو نے جے ایس اے ویب سائٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ سونگھنے کی حس ختم ہونے کے بعد انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: معروف جاپانی سومو ریسلر کورونا سے ہلاک

اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ہاکوہو اب ہدایات کے لیے ماہرین سے رجوع کریں گے جبکہ میاگینو میں دیگر ریسلرز کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ہاکوہو کا کورونا ٹسیٹ سومو نیو ایئر گرینڈ ٹورنامنٹ سے صرف 5 روز قبل مثبت آیا ہے جو 10 جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔

تاہم جے ایس اے نے یہ نہیں بتایا کہ اب ہاکوہو میں کورونا کی تصدیق کے بعد ٹورنامنٹ ملتوی ہوگا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اہم قدم اٹھالیا

خیال رہے کہ مئی 2020 میں جاپان کے 28 سالہ ریسلریوٹاکا سیوٹیکے المعروف شابوشی ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے ریسلر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے اور کورونا کے باعث ان کے متعدد جسمانی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ جاپان میں 5 جنوری تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 246 ہوگئی تھی جبکہ 3 ہزار 693 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں