ٹوکیو: جاپان نے کووڈ 19 کے علاج کے لیے گیلیڈ سائنسز کی کورونا وائرس کے مریضوں پر بہتر نتائج فراہم کرنے والی دوا 'ریمڈیسیور' کے استعمال کی اجازت دے دی، جس کے ساتھ ہی یہ دوا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک کی سرکاری سطح پر تصدیق شدہ پہلی دوا بن گئی۔

جاپان کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے علاج کے لیے فاسٹ ٹریک اپروول دائر کرنے کے صرف 3 دن بعد سامنے آیا۔

اس حوالے سے جاپان کی وزارت صحت کے عہدیدار نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 'اب تک یہاں کورونا وائرس کی کوئی دوا دستیاب نہیں لہٰذا اس دوا کی منظوری ہمارے لیے ایک اہم قدم ہے'۔

تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریمڈیسیور کورونا وائرس کے شدید علامات کا شکار مریضوں کو دی جائے گی۔

مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں