بلیک پینتھر کے ہدایت کار 'واکانڈا' پر ٹی وی سیریز بنائیں گے

اپ ڈیٹ 02 فروری 2021
ابھی تک صرف سیرزبنانے کا اعلان سامنے آیا ہے لیکن اس کی ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی— فوٹو: رائٹرز
ابھی تک صرف سیرزبنانے کا اعلان سامنے آیا ہے لیکن اس کی ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی— فوٹو: رائٹرز

سیاہ فام سپر ہیروز کی 18 ویں فلم 'بلیک پینتھر' کے ہدایت کار اور معاون لکھاری ریان کوگلر، کامک ناول کے خیالی ملک واکانڈا پر اسٹریمنگ ٹی وی سیریز بنائیں گے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق والٹ ڈزنی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈزنی اور اسٹریمنگ سروس کے لیے یہ نئی سیریز، ریان کوگلر کی پروکزمیٹی میڈیا پروڈکشن کمپنی کے ساتھ 5 سالہ ٹی وی ڈیل کے تحت بنائی جائے گی۔

تاہم ابھی تک صرف سیریز بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے لیکن اس کی ریلیز سے متعلق کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: سیاہ فام سپر ہیروز فلم’بلیک پینتھر‘ کا منفرد اعزاز

ہدایت کار ریان کوگلر ان دنوں 2018 میں بننے والی بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر کے سیکوئیل پر کام کررہے ہیں جو جولائی 2022 میں ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ مارول اسٹوڈیوز کی فلم بلیک پینتھر سیاہ فام کاسٹ اور سیاہ فام ہدایت کار پر مشتمل تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس فلم نے دنیا بھر کے باکس آفسز میں مجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا اور اسے آسکرز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

فلم کی کہانی امریکا میں 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے سیاہ فام سپر ہیروز کے کامک ناول ’بلیک پینتھر‘ سے ماخوذ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاہ فام سپر ہیرو فلم ’بلیک پینتھر‘

جس میں افریقہ کے ایک گمشدہ حصے کو دکھایا گیا ہے، فلم میں شاہی روایات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے ڈرامائی اندازوں کو بھی بھرپور دکھایا گیا تھا۔

مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیگ نے اگست میں چیڈوک بوسمین کی موت کے بعد کہا تھا کہ ان کے رول کو دوبارہ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں ڈزنی نے مارول اور اسٹار وارز فرنچائزز دونوں میں 10،10 نئی ٹی وی سیریز ریلیز کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں