گوگل نے خاموشی سے اپنی مقبول ایپ میپس کے لے آؤٹ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ لے آؤٹ کے بعد اسٹریٹ ویو اور میپ میں اسپلٹ اسکرین کے فیچر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹریٹ ویو گوگل سرچ اور گوگل میپس کا ایک بہت کارآمد فیچر ہے جو لوگوں کو راستوں کی تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد لوگ کسی جگہ کی تصویر اور اس کا ہائی لائٹ میپ بیک وقت دیکھ سکیں گے، تاکہ کسی مخصوص لوکیشن پر کلک کرکے اس کے بارے میں زیادہ جان سکیں۔

یہ فیچر اس وقت خودکار طور پر کام کرنے لگتا ہے جب صارف اسٹریٹ ویو میں جاکر ایک پن ڈراپ کرتا ہے۔

یہ اسپلٹ اسکرین ورٹیکل اور لینڈ اسکیپ دونوں انداز میں کام کرتی ہے جبکہ ایک ایکسپنڈ بٹن بھی دیا گیا ہے تاکہ صارف فل اسکرین کے ذریعے پرانے ڈیزائن پر واپس چلا جائے۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل
فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو بتدریج تمام افراد تک پہنچ رہا ہے۔

بظاہر تو یہ چھوٹی اپ ڈیٹ ہے مگر بہت کارآمد بھی ہے کیونکہ اس سے پہلے صارف کو کسی نئی لوکیشن پر جانے کے لیے اسٹریٹ ویو سے باہر نکلنا پڑتا تھا۔

یہ فیچر پہلے گوگل میپس کے ویب ورژن میں نظر آیا تھا جو لائیو وی اے آر فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

تاہم لائیو ویو اے آر فیچر میں اسٹریٹ ویو امیجری کی بجائے کیمرا کی لائیو فیڈ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں